بھوپال یکم اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اپنے بیانات سے اکثر شہ سرخیوں میں رہنے والے مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اورکانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے ہفتہ سے اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ کرمہ یاترا شروع کردی ہے۔دگ وجے سنگھ کا یہ سفرگجرات کے 110 اسمبلی اور 20 اسمبلی حلقوں سے گزر ے گا۔ غورطلب ہے کہ مدھیہ پردیش میں اگلے سال دسمبر اور گجرات میں اس سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہیں۔ سیاسی گلیارے میں دگ وجے کی اس سفر کو قومی اور ریاستی سطح پر اپنا قد بڑا کرنے کے لیے ایک ماسٹراسٹروک کے طورپرمانا جا رہا ہے. دگ وجے نے کہا ہے کہ اپنے اس سفر کے دوران کہ وہ کوئی ٹویٹ نہیں کریں گے لیکن ریٹویٹ کر سکتے ہیں۔ دگ وجے نے اپنے سفر کا آغاز کرنے سے پہلے کہا کہ ان کا سفرمذہبی اورروحانی ہے تواس دوران وہ سیاست پربات نہیں کریں گے۔